مودی کشمیرکی فلم نہیں حقیقت کو دیکھیں: راہل
نئی دہلی، جون۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کشمیر کی سچائی فلم کے بجائے زمین پر دیکھی جانی چاہیے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ‘گزشتہ پانچ مہینوں میں کشمیر میں 15 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے اور 18 شہریوں کا قتل کردیاگیا۔ گزشتہ روز بھی ایک ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔ وہیں 18 دنوں سے کشمیری پنڈت دھرنے پر ہیں لیکن بی جے پی آٹھ سال کا جشن منانے میں مصروف ہے۔ وزیراعظم جی، یہ کوئی فلم نہیں، کشمیر کی آج کی حقیقت ہے۔غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں نے منگل کوکشمیری پنڈت ٹیچر رجنی کو گوپال پورہ کے ایک ہائی اسکول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔