مودی پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
بیلگاوی سے کسان سمان کی اگلی قسط جاری کریں گے
نئی دہلی، فروری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران وہ شیوموگا اور بیلگاوی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا افتتاح کریں گے اور پی ایم کسان اسکیم کی 13ویں قسط کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی 27 فروری کو صبح تقریباً 11:45 بجے شیو موگا میں نئے تیار کردہ ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے اور پھر شیموگا میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہاں سے وہ تقریباً 3:15 بجے بیلگاوی میں کئی ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے اور پی ایم کسان کی 13ویں قسط بھی جاری کریں گے۔شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے کو تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل عمارت فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ شیوموگا اور ملناڈ خطے کے دیگر پڑوسی علاقوں کے رابطے اور رسائی کو بہتر بنائے گا۔وزیر اعظم شیوموگا میں دو ریل پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 990 کروڑ روپے کی شیوموگا-شکاری پورہ-رانے بینور نئی ریلوے لائن اور 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا کوٹاگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو پروجیکٹ شامل ہے۔ یہ کوچنگ سہولت بنگلورو اور میسور کی کوچنگ سہولیات پر دباؤ کو کم کرے گی اور نئی ٹرینوں کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرے گی۔ مسٹر مودی وہاں سڑکوں کی ترقی کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 215 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل لاگت سے تیار کیے جانے والے ان پروجیکٹوں میں این ایچ-766C پر شکاری پورہ ٹاؤن تک نئی بائی پاس سڑک کی تعمیر شامل ہے جو بائندور-رانے بینور کو ملاتی ہے۔ این ایچ-169A کو میگراویلی سے اگمبے تک چوڑا کرنا اور نیشنل ہائی وے 169 پر تیرتھہلی تعلقہ کے بھارتی پورہ میں ایک نئے پل کی تعمیر شامل ہے۔اس پروگرام میں مسٹر مودی جل جیون مشن کے تحت 950 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی کثیر گاؤں کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں گوتم پورہ اور 127 دیگر گاووں کے لیے ایک ملٹی ولیج اسکیم کا افتتاح اور 860 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی جانے والی تین اور ملٹی ولیج اسکیموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ ان چار اسکیموں سے مجموعی طور پر 4.4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پائپ پانی کی سہولت کا فائدہ ملے گا۔وزیر اعظم شیوموگا شہر میں 895 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے 44 اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے مسٹر مودی بیلگاوی میں پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 13ویں قسط کی تقریباً 16,000 کروڑ روپے کی رقم آٹھ کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے جاری کریں گے۔تقریب کے دوران وزیر اعظم بیلگاوی ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس ریلوے اسٹیشن کو تقریباً 190 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔مسٹر مودی اس موقع پر ڈالونڈا-بیلاگاوی-گھاٹ پربھا سیکشن کے درمیان ریلوے لائن کو دوہرا کرنے کے منصوبے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 930 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، یہ پروجیکٹ ممبئی-پنے-ہبلی-بنگلور کے مصروف ترین ریل روٹ پر لائن کی گنجائش کو بڑھا دے گا، اس طرح اس خطے میں کاروبار، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیر اعظم بیلگاوی میں جل جیون مشن کے تحت چھ ملٹی ولیج پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جو تقریباً 1585 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوں گے اور 315 سے زیادہ گاووں کی تقریباً 8.8 لاکھ آبادی کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔