مودی نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی

نئی دہلی، فروری ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہندوستانی کوسٹ گارڈکے یوم تاسیس پرامن کے دور میں سمندری سرحدوں کی پہریداری کرنے والے اس تنظیم کے سبھی اہلکاروں کویوم تاسیس کے موقع پر مبارکباددی ہے ۔مسٹر مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا،’’تمام کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد ۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اپنے کام کی قابلیت اور ہمارے ساحلوں کومحفوظ رکھنے کی کوششوں کے لئے جانا جاتا ہے ۔ میں ان کی کوششوں کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ ‘‘سمندر میں ہندوستانی دائرہ اختیار میں قومی قوانین کو لاگو کرنے اور زندگی اور جائیداد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک نئے خدمات کے طورہندوستانی کوسٹ گارڈ خدمات کی شروعات ایک فروری 1977کو کی گئی تھی ۔ اس کے اگلے سال کوسٹ گارڈ ایکٹ،1978کے تحت18اگست1978کو مرکزی حکومت کے تحت ایک آزاد مسلح فورس کے طور منظوری ملی ۔ اس فلسفی قول ہے-ویم رکشم‘ یعنی ’ہم رکشا کرتے ہیں ۔

Related Articles