مودی نے نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا
نئی دہلی، فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مسٹر مودی نے قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔افتتاح کے بعد وزیر اعظم مودی نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے ہتھ کرگھے، دستکاری اور قبائلی مصنوعات کو دیکھا۔نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا مقصد ملک بھر کے قبائل کے متنوع ورثے کی نمائش کرنا ہے۔27 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 1000 کے قریب قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔