مودی نے این پی پی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا

نئی دہلی، مارچ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ وہ میگھالیہ کی ترقی کے لئے نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔مسٹرمودی نے میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں این پی پی کی شاندار کارکردگی کے لیے وزیراعلیٰ سنگما کونراڈ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔انہوں نے آنجہانی لیڈر پی اے سنگما کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میرے دوست مرحوم پی اے سنگما جی کو بہت فخر ہوتا۔‘‘ریاستی اسمبلی کی 59 نشستوں کے لیے 27 فروری کو ہوئے انتخابات میں، این پی پی 26 نشستیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، لیکن 31 نشستوں کے جادوئی اعداد و شمار سے پیچھے رہ گئی۔ دوسری جانب این پی پی کی اتحادی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 11 جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کھاتے میں دو سیٹیں آئی ہیں۔دریں اثنا، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ مسٹر سنگما نے میگھالیہ میں نئی ​​حکومت کی تشکیل میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے حمایت مانگی ہے۔

 

Related Articles