مودی نے ایشیا کے سب سے بڑے ’امرتا ہسپتال‘ کا افتتاح کیا
فرید آباد، اگست ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ایشیا کے سب سے بڑے ‘امرتا اسپتال’ کا افتتاح کیا۔یہ اسپتال فرید آباد اور پورے قومی راجدھانی خطہ کے لوگوں کو جدید ترین صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔مسٹرمودی کاموہالی میں ‘ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر’ قوم کو وقف کرنے کا بھی پروگرام ہے۔وزیر اعظم بدھ کو ہریانہ اور پنجاب کے دورے پر ہیں۔ جہاں پہلے وہ ہریانہ پہنچے اور اس کے بعد پنجاب جائیں گے۔اس کے بعد مسٹر مودی موہالی کا سفر کریں گے اور دوپہر 02:15 بجے کے قریب مولا پور، نیو چنڈی گڑھ، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں ‘ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر’ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ ہسپتال ٹاٹا میموریل سنٹر نے بنایا ہے، جو کہ حکومت ہند کے محکمہ جوہری توانائی کے تحت ایک امدادی ادارہ ہے، جس پر 660 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔کینسر ہسپتال 300 بستروں کا ہسپتال ہے۔ یہ سرجری، ریڈیو تھراپی اور میڈیکل آنکولوجی – کیموتھراپی، امیونو تھراپی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسے ہر دستیاب علاج کے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے کینسر کا علاج کرنے کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہے۔ہسپتال خطے میں کینسر کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے ایک ‘ہب’ کے طور پر کام کرے گا۔