مودی بے روزگاری، مہنگائی پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے: راہل

نئی دہلی، مارچ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے مسائل اور سماج میں پھیلی بدامنی کو حل کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھانا تو دور کی بات، وہ اس پر بھی بات بھی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ بے روزگاری، مہنگائی اور سماجی بدامنی آج ملک کو درپیش اہم مسائل ہیں۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں میں بے چینی اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ حل تو دور کی بات وزیر اعظم بھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اتر پردیش جو کبھی انقلابی نوجوانوں کی سرزمین تھا آج بے روزگار نوجوانوں کی سرزمین بن گیا ہے۔ پچھلے سال دسمبر میں سات کروڑ نوجوانوں میں سے صرف ایک کروڑ 20 لاکھ نوجوانوں کے پاس نوکریاں ہیں۔

 

Related Articles