منی پور میں بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

امپھال، جولائی۔منی پور کے امپھال کے اریپوک میں پیر کی شام ایک زور دار بم دھماکہ ہوا۔ پولس ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے سے اریپوک میں بڑی تعداد میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ بم دھماکہ ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امپھال (ریمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے سانتا کی رہائش گاہ کے اندر ہوا۔ بم دھماکے کے وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ زور دار بم دھماکے کی گونج پورے علاقے میں سنی گئی۔ مسٹر سانتا کے رہائشی کمپلیکس میں ہونے والے بم دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امپھال پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔

Related Articles