ممتا بنرجی گنگا ساگر میلہ کے نام پر روپیہ بٹور رہی ہیں:بی جے پی
کلکتہ،دسمبر۔گنگا ساگرمیلہ کو لے کر بی جے پی اور ممتا بنرجی کے درمیان ایک بار پھر تکرار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایک طرف جہاں ممتا بنرجی نے وزیرا عظم کو خط لکھ کر گنگا ساگر میلہ کو قومی میلہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگاساگر میلہ جو بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے مگر مرکزی حکومت کو ئی مدد نہیں کرتی ہے۔دوسری جانب بی جے پی نے الز ام عاید کیا ہے کہ ممتا بنرجی کنگا ساگر میلہ کیلئے روپے اکٹھاکررہی ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے وزیر اعلیٰ کے خلاف براہ راست پیسہ اکٹھا کرنے کا دھماکہ خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صرف قومی میلے کے نام پر پیسہ اکٹھا کیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ انہیں گنگا ساگر کی ترقی کے لیے کوئی رقم نہیں ملی۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے مرکز کو کوئی خط لکھا؟ اگر آپ نے لکھا ہے تو وہ خط کہاں گیا؟ وہ صرف میلے کے نام پر پیسے بٹورنا چاہتی ہیں۔خیال رہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال میں انتخابی مہم کے دوران کنگا ساگرگئے تھے۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ ساگر کو الگ ضلع بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن انتخابی شکست کے بعد اس پر بی جے پی نے کوئی بات نہیں کی ہے۔دراصل ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کنبھ کے تمام میلہ کیلئے فنڈ دیتی ہے مگر ہم نے کنگا ساگر کیلئے مانگا تو کوئی فنڈ نہیں ملا۔جب کہ کنگا ساگر میلہ میں پورے ملک سے سادھو سنت آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاج پور بندر گاہ کیلئے فنڈ کی بات کی تو مرکز نے انکارکردیا ے۔اس میں کئی کروڑ لاگت کی ضرورت ہے۔مگر ہم اپنا کام کریں گے۔