ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

کلکتہ ،جنوری ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی آج میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کردی ہے اور یہاں بھی گوا کی طرح ممتا بنرجی کے نشانے پر بی جے پی کے ساتھ کانگریس بھی ہے۔ترنمول کانگریس میگھالیہ میں بی جے پی سے زیادہ کانگریس سے مقابلہ ہے اور کانگریس کے ووٹ کو اپنے حصے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔اس درمیان ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میگھالیہ کی زبان میں نہیں جانتی ہوں جب کہ میں روس اور ویتنامی سمیت کئی زبان جانتی ہوں، اب میں میگھالیہ کی تینوں زبان سیکھنے کی کوشش کروں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میگھالیہ کے لوگ بنیادی طور پر یہ تین زبانیں بولتے ہیں۔ ممتا نے جلسہ عام سے کہا کہ وہ ان تینوں میں سے کوئی بھی زبان نہیں جانتی ہیں۔ تاہم اگلی بار میگھالیہ آنے سے پہلے وہ یوٹیوب سے وہ تینوں زبانیں سیکھنا شروع کر دیں گی۔ممتا بنرجی نے ہمیشہ زبانیں سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چند سال قبل بنگال میں ہونے والی ایک تجارتی کانفرنس میں انہوں نے یہ بات خود کہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اتنی زبانیں جاننے پر فخر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں گجراتی زبان جانتی ہوں۔ میں ویتنامی زبان جانتی ہوں۔ جب میں ویتنام گئی تو میں نے سیکھا۔ میں روسی جانتی ہوں۔ تین مرتبہ میں روس جاچکی ہیں۔ میں ناگامی جانتی ہوں، میں منی پوری جانتی ہوں، میں آسامی جانتی ہوں، میں اڑیہ جانتی ہوں، میں پنجابی جانتی ہوں، میں مراٹھا جانتی ہوں، میں بنگالی جانتی ہوں، میں ہندی جانتی ہوں، میں اردو جانتی ہوں، میں گورکھا جانتی ہوں، میں نیپالی جانتی ہوں۔ اس پر فخر نہیں۔ممتا بنرجی نے آج میگھالیہ میں مقامی زبان نہیں بول پانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ منگل کو، ممتا اور ابھیشیک بنرجی اس ریاست میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ بدھ کو ممتا نے میگھالیہ کے میڈی پاتھر میں ایک جلسہ عام میں کہا، ”میں میگھالیہ کو کرنش دینا چاہتی ہوں۔ اگلی بار جب میں آپ کے علاقے میں آؤں گی، میں آپ کی زبان میں بات کروں گی۔ براہ مہربانی مجھے پڑھائیں! اس دوران میں یوٹیوب سے سیکھنا شروع کروں گا۔ممتا نے کہا کہ انہیں میگھالیہ کے لوگوں سے ان کی زبان سیکھ کر خوشی ہوگی۔ مجھے آپ سے سیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ممتا نے کہا کہ اگر میگھالیہ میں ترنمول حکومت بنتی ہے تو یہ مقامی لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ باہر والوں کو جگہ نہیں دی جائے گی۔اگر ترنمول اقتدار میں آتی ہے تو بنگال کی طرح یہاں بھی ”لکشمی بھنڈار“ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ترنمول حکومت تمام خواتین کو ہزارروپے دے گی۔ انہوں نے میگھالیہ کی کونراڈ سنگما حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران بڑے بڑے اعلان کئے جاتے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد اس کو فراموش کرجاتے ہیں۔

Related Articles