ملک کی ترقی کا انجن بنے گا شمال مشرقی ہندوستان:مودی
نئی دہلی، فروری ۔وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اروناچل پردیش کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدر میں شمال مشرقی ہندوستان ملک کی ترقی کا انجن بنے گا۔مسٹر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،’’میرا پختہ یقین ہے کہ شامل مشرقی ہندوستان 21ویں صدی میں ملک کی ترقی کا انجن بنے گا۔اروناچل پردیش کو ترقی کی رفتار دینے کےلئے پچھلے سات برسروں میں اہم کام کئے گئے ہیں۔کنیکٹی وٹی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ہوئے کام ریاست میں تجارت اور معمولات زندگی کو آسان بنارہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ دارالحکومت ایٹانگر اور شمال مشرقی ریاستوں کی دیگر دارالحکومتوں کو ریل سے جوڑنا حکومت کی ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم اروناچل پردیش کو مشرقی ایشیا کا ایک اہم داخلی دروازہ بنانے کےلئے اپنی صلاحیت کا استعمال کررہے ہیں۔ قومی سلامتی میں ریاست کے کردار کو توجہ میں رکھتے ہوئے جدید بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جارہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا،’’ہم ترقی،پیش رفت،ماحولیات اور ثقافت کے درمیان تال میل بنا کر اروناچل پردیش میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔آپ کی کوششوں سے ریاست آج ملک کے اہم حیاتیاتی تنوع والے علاقوں میں سے ایک ہے۔‘‘وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو یقین دلایا کہ ’ڈبل انجن حکومتیں اروناچل پردیش کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اروناچل پردیش کی سیاحت کی صلاحیت کو پوری دنیا میں لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘انہوں نے بھوپین ہزاریکا کے ’اروناچل ہمارا‘نغمے کی چند سطریں بھی سنائیں۔