ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم چین میں اومیکرون کے ذیلی ویرینٹ BF-7 کی وجہ سے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ اس لیے بھی ضروری ہو گئی کیونکہ پچھلے چھ مہینوں میں ہندوستان میں بھی اس قسم کے چار کیسز درج کیے گئے تھے۔اس سلسلے میں وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ایک میٹنگ کی اور حکام اور ماہرین سے بات کی اور الرٹ رہنے اور نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles