ملک میں کووڈ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، نومبر۔کووڈ کی نئی قسم اومیکرون سے احتیاطی تدابیر کے درمیان ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82.86 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 82 لاکھ 86 ہزار 58 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 121 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 134 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9481 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 98 ہزار 278 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.34 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 8774 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں ایک لاکھ پانچ ہزار691 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ متاثرہ کیسز کی شرح 0.31 فیصد جبکہ یومیہ متاثرہونے کی شرح 0.80 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 91 ہزار 236 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 63 کروڑ 94 لاکھ 27 ہزار 262 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Articles