ملک میں کورونا کے سات ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، اپریل ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 25 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,875 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,63,094 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ہفتہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران 2538 فعال کیسز کم ہو کر 51,314 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,39,515 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,508 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9669 بڑھ کر 4,43,56,693 تک پہنچ گئی ہے۔اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 272 فعال کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 132، ہماچل پردیش میں 25، بہار میں 16، اتراکھنڈ میں 10، میگھالیہ میں پانچ، میزورم میں تین، آسام میں دو کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 809 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔

Related Articles