ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
نئی دہلی، دسمبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 9419 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 241 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے۔دریں اثنا، بدھ کو 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 30 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں اور تعداد اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 887 بڑھ کر 41615 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4039 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5095263 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 112 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 42014 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں، ایکٹیو کیسز 157 کم ہو کر 9964 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 10 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141204 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1040 مریضوں کے کورونا سے صحت مند ہونے سے ان کی کل تعداد 6489720 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 404 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1416010 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25100 ہو گئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 7946 رہ گئی ہے اور مزید 11 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36560 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2688142 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔کرناٹک میں 155 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 7284 ہوگئی ہے۔ ریاست میں چھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38249 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2953565 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔اسی مدت کے دوران آندھرا پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2011 ہو گئی۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 176 تک بڑھ کر 2057749 ہو گئی ہے، جب کہ مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14457 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں 19 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد بڑھ کر 3871 ہوگئی ہے، جب کہ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4002 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 669673 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔اس مدت کے دوران مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 7576 پربرقرار ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید چھ لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19568 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 1593659 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں 10 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 3049 ہو گئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 133819 ہو گئی ہے جبکہ ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 509 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں، کورونا کے ایکٹیو کیسز 9 کے اضافےکےساتھ 341 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 993140 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13594 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 350 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 614 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 614 ہو گئی ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 417 ہیں اور اب تک 817361 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 10095 پر مستحکم ہے۔بہار میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، فعال کیسوں کی تعداد میں چھ کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی کل تعداد 36 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 714133 لوگ کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس عرصے میں ایک بھی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 12090 پر برقرار ہے۔