مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مزار پر اویسی کی حاضری

اداکارہ اداکار روینہ ٹنڈن نے مجلس رہنما کی حمایت کی

ممبئ مئ۔ مجلس رہنما اکبر الدین اویسی کے اورنگ آباد کے قریب مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کرنے پر مہاراشٹر میں ہنگامہ آرائی کے درمیان، متنازعہ سیاست داں کو ایک غیر متوقع حمایت اس وقت حاصل ہوئی جب اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس کی کھل کر نہ صرف حمایت کی بلکہ ملک کے موجودہ حالات پر بھی انہوں نے بےباکانہ تبصرہ کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کو نشانہ بنایا اور تشویش کا اظہار کیا- اویسی کے مقبرے پر حاضری والے ایک ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اداکارہ نے گزشتہ کل لکھا ہے کہ ہندوستان ایک آزاد ملک ہے اور ہر کسی کو عبادت کرنے کا مساوی حق حاصل ہے۔ ہم ایک روادار نسل ہیں، ، ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک آزاد ملک ہے۔ اگر آپ کو کسی کی عبادت کرنی ہے آپ کو اس کا اختیار ہے نیز تمام شہریوں کے لئے حقوق یکساں ہیں – ایک فعال ٹوئٹر صارف ؛ موسمیاتی بحران اور حقوق کی خلاف ورزیوں پر لکھنے اور تبصرہ کرنے کے لئے مشہور اداکارہ رقمطراز ہیکہ کچھ عرصے سے، یہ ایک فیشن بن گیا ہے کہ مادر وطن کو عدم برداشت کا لیبل لگا دیا جائے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم کتنے عدم برداشت کا شکار ہیں۔ ٹنڈن کا ماضی میں دائیں بازو کی تنظیموں سے آمنا سامنا رہا ہے اور زعفرانی کیمپ سے بھی انکا رشتہ نہیں ہے ۔ ادکارہ کا تازہ ترین تبصرہ ایک ایسے منظرعام پر آیا ہے جب مہاراشٹر کی تمام بڑی پارٹیاں جونیئر اویسی پر اپنی بندوقیں چلا رہی ہیں۔ مہارشٹرا نو نرمان سینا کا کہنا ہیکہ اویسی ریاست میں فرقہ پرستی کو فروغ دینا چاہتے ہیں نیز انکے خلاف سخت کاروائ کی جانی چاہیے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کا کہنا ہیکہ صرف دس منٹ کے لئے اویسی کو انکے حوالے کیا جائے وہ انھیں بھی اس مقام پر پہونچا دینگے جہاں ہندو مخالف حکمراں مدفن ہے اورنگ آباد کے شیو سینا لیڑر چندرکانت کھیرے نے اس پر اپنا درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد کے ہندو مسلم قوموں کے دونوں افراد اس ظالم حکمراں کے مزار پر نہہی جاتے ہیں نیز اویسی کی اس مقبرے پر حاضری ظالم بادشاہ کی تقلید کا ایک ثبوت ہیں

 

Related Articles