مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے:مایاوتی

لکھنؤ نومبر۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لئے نامکمل راحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا صحیح تحفہ عوام کو اس وقت ملتا اگر مرکزی حکومت کسانوں کو تحریک کے لئے مجبورکررہے تینوں زرعی قوانین کو بھی واپس لے لیتی۔مایاوتی نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا، بی جے پی کا یہ کہنا کہ ’سب کا ساتھ، سب کاوکاس اورسب کا وشواس‘ وغیرہ کو لوگ جملہ نہ مان کر اس پر کیسے یقین کریں جب ملک کے کسان تین زرعی قوانین کوواپس لینے کے تعلق سے طویل عرصے سے تحریک کررہے ہیں اورناراض بھی ہیں۔انہوں نے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے بعد ہی صحیح، حکومت کوان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے ایک دیگرٹویٹ میں کہا، ’’مرکزی حکومت نے تین سال میں پہلی بارایکسائز ٹیکس میں قدرے کمی کرکے لوگوں کواس بار دیوالی پر کچھ راحت کا تحفہ دیا ہے۔ اسی طرح دیوالی کے بعد ہی صحیح اگر تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے کر مرکزی حکومت ملک کے کسانوں کو بھی دیوالی کا تحفہ دیتی ہے تو یہ بہترہی ہوگا۔

Related Articles