مرمو بھگوان جگناتھ کی پوجا کریں گی، عقیدت مندوں کے مندر میں داخلے پر پابندی

پوری، نومبر۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے جگن ناتھ مندر میں 10 نومبر کو مجوزہ درشن پوجا پروگرام کے پیش نظر مندر میں صبح 10 بجے سے صدر کی روانگی تک عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔مجوزہ شیڈول کے مطابق صدر بھونیشور ہوائی اڈے سے براہ راست بھگوان جگناتھ مندر جائیں گی۔ وہ دوپہر 12 بجے مندر پہنچیں گی اور پوجا، درشن وغیرہ جیسے پروگراموں کے لیے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مندر کے احاطے میں رہیں گی۔ درشن پوجا کے بعد وہ بھونیشور روانہ ہونے سے پہلے پوری راج بھون میں آرام کریں گی۔صدر جمہوریہ نے مشہور ‘مہا پرساد کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس کے مدنظر انتظامیہ ان کے پروگرام کا انتظار کر رہی ہے کہ آیا وہ مہا پرساد کو آنند بازار یا مندر کے احاطے کے اندر مہا پرساد اپبھوگ کی جگہ یا راج بھون میں لے جائئں گی۔شری جگناتھ مندر کے چیف ایڈمنسٹریٹر ویر وکرم یادو نے جمعہ کو چھٹیشا نجوگ (مندر کے تمام طبقوں کی انجمنوں کی کنفیڈریشن) کی میٹنگ بلائی اور 10 نومبر کو رسومات سمیت دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صدر کے دورے کو حتمی شکل دی۔

Related Articles