مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی بے پٹری

مرادآباد:دسمبر۔ بریلی سے دہلی جارہی مال گاڑی کے دوڈبے ہفتہ کو اترپردیش کے مرادآباد اسٹیشن پر بے پٹری ہوگئے۔اترپردیش ریلوے مرادآباد ڈویژن میں ڈی آر ایم دفتر ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ بریلی سے دہلی جارہی اسٹیل کی چارد سے بھری مال گاڑی کے دو ڈبے آج صبح مرادآباد ریلوے اسٹیشن پرپٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ۔5پر آرہی تھی کہ اس دوران اچانک دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حالانکہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مال گاڑی کے بے پٹری ہونے کی اطلاع پر ریلوے کی تکنیکی دستہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ بے پٹری ڈبوں کو کرین کی مدد سے ہٹانا پڑا۔ اس دوران کچھ وقت کے لئے ریل آمدورفت متاثر ہوا ہے۔

Related Articles