مدھیہ پردیش میں قومی شاہراہ69پر تعمیراورگرینڈنگکا اکام پورا کیا:گڈکری
نئی دہلی،دسمبر۔ سڑک،نقل وحمل اور قومی شاہراہ کے وزیر نے مدھیہ پردیش میں قومی شاہراہ 69-میں 46کلومیٹر بلاک کی تعمیر اور گرینڈنگ کا کام پورا کیاہے۔سڑک،نقل وحمل اور قومی شاہراہ کے وزیر نتین گڈکری نے اس سے متعلق ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی اور کہا کہ مدھیہ پردیش میں عبید اللہ گنج سے اٹارسی کے درمیان این ایچ ڈی پی مرحلہ3-کے تحت قومی شاہراہ 69-کے بلاک کی تعمیر اور گرینڈنگ کا کام کیا گیاہے۔ اس بلاک پر 46کلومیٹر طویل اس منصوبے پر تقریبا 600کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ بلاک مدھیہ پردیش کی راجدھانی کو نرمداپورم اور اٹارسی سے جوڑتا ہے۔ پروجیکٹ کی تعمیر سے مسافروں کو راجدھانی بھوپال پہنچنے میں وقت کی بچت ہوگی۔