محکمہ تعلیم کے سیکریٹری منیش جین سے سی بی آئی نے چار گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی

کلکتہ جولائی۔ریاستی محکمہ تعلیم کے سکریٹری منیش جین سے سی بی آئی نے ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں نظام پلس میں چار گھنٹے سے زاید پوچھ تاچھ کی ہے۔منیش جین سے اس معالے میں پوچھ تاچھ پہلی مرتبہ کی جارہی ہے۔ایس ایس سی بھرتی میں بدعنوانی کے الزامات ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ مشاورتی کمیٹی کے خلاف لگائے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کا تقرر اس وقت کے وزیر تعلیم پرتھ چٹرجی نے کیا تھا۔ پارتھو چٹرجی اس معاملے میں عدالت کے حکم پر سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ وہ کمیٹی کی تقرری کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔ تعلیم کے سکریٹری منیش جین نے انہیں فائل بھیجی تھی۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ایجنسی آج منیش جین سے جاننا چاہتی ہے کہ ہیں کہ کس کی ہدایت پر انہوں نے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کی فائل تیار کی اور پارتھو کو بھیجی۔ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد کیا تھا؟ کمیٹی کو کیا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی؟ اس نے کمیٹی کے کردار کے بارے میں یقین کیے بغیر فائل پر دستخط کیوں کیے؟ تو کیا وہ بھی اس کرپشن میں ملوث ہے؟سی بی آئی حکام کے مطابق منیش جین نے اس دن کئی سوالات سے گریز کیا۔ تاہم سی بی آئی منیش جین کے جوابات کی جانچ کر رہی ہیں۔ پارتھو چٹرجی اور منیش جین کے بیانات کو ملایا جائے گا۔

Related Articles