ماں کاماکھیا کوریڈور ایک تاریخی اقدام ہوگا: وزیر اعظم
نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ کاشی وشوناتھ دھام اور شری مہا کال مہا لوک کوریڈور کی طرح ماں کامکھیا کوریڈور بھی ایک تاریخی پہل ہوگی۔ایک ٹویٹ میں، آسام کے وزیر اعلیٰ، جناب ہیمنتا بسوا سرما نے اس بات کی ایک جھلک کا اشتراک کیا ہے کہ مستقبل قریب میں تجدید شدہ ماں کاماکھیا کوریڈور کیسا نظر آئے گا۔آسام کے وزیر اعلیٰ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛”مجھے یقین ہے کہ ماں کاماکھیا کوریڈور ایک تاریخی اقدام ہوگا۔جہاں تک روحانی تجربے کا تعلق ہے، کاشی وشو ناتھ دھام اور شری مہا کال مہا لوک انقلاب پذیر رہے ہیں۔ اتنی ہی اہم حقیقت یہ بھی ہے کہ سیاحت میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔