لیکھی نے نابینا اتھلیٹکس چمپین شپ کا افتتاح کیا
نئی دہلی،دسمبر۔وزیرمملکت برائے خارجہ میناکشی لیکھی نے 22ویں قومی نابینا اتھلیٹکس چمپین شپ کا افتتاح کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ لوگوں کو عدم قابلیت کے بجائے ان کی قابلیت پر دھیان دیاجاناچاہئے۔محترمہ لیکھی نے یہاں تیاگراج اسٹیڈیم میں افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا،”میں گزشتہ 25سال سے بلائنڈ ریلیف ایسوایشن سے منسلک ہوں تو یہاں آنا میرے لئے گھر واپسی جیسا ہے۔میں جب کالج میں تھی تب میں نے محسوس کیا کہ جن لوگوں کو ہم ایک طرح سے ناقابل سمجھتے ہیں، ان میں دیگر طریقوں سے کمال حاصل کرنے کی اہلیت ہوتی ہے۔ اس لئے ہمارا دھیان قابلیت پر ہونا چاہئے نہ کہ ناقابلیت پر۔“بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا(آئی بی ایس اے)کے ذریعے منعقدہ تین روزہ چمپین شپ میں 19ریاستوں سے 550مسابقت حصہ لے رہے ہیں۔مقابلہ میں کل 59(مردوں کے لئے31،خواتین کے لئے 28)عالمی اور ملکی پروگرام ٹی 11،ٹی 12،اور ٹی 13رینکنگ کے تحت منعقد کئے جائیں گے۔محترمہ لیکھی نے کھلاڑیوں خطاب کرتے ہوئے کہا،”آپ اپنی زندگی میں کئی لوگوں سے ملتے ہیں جو آپ کو متاثر کرتے ہیں اور آپ کے کردار کو شکل دیتے ہیں۔زندگی میں ہر تجربہ کردارکی تعمیر کا حصہ ہے۔آپ میں سے کچھ تمغہ جیت سکتے ہیں،لیکن میرے لئے ہر کھلاڑی اس جذبہ کی وجہ سے کامیاب ہے جس کے ساتھ آپ حصہ لے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں موجود کئی لوگ مستقبل میں ہندوستان کے لئے فخر حاصل کریں گے۔“محترمہ لیکھی نے چمپین شپ کی اسپانسر کمپنی اوشا انٹر نیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بنا مقابلہ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔اوشا انٹرنیشنل کی اسپورٹس انیشیٹو اور ایسوایشن کی سربراہ کومل مہرا نے کہا،”اوشا میں ہم اوشا قومی نابینااتھلیٹکس چمپین شپ کے ایک اورسیزن دیکھنے اور اس سے سیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔یہ دیکھنا متاثر کن ہے کہ کیسے کھیل زندگی کو بدلنے اور اختلاف کو پیچھے چھوڑ کرلوگوں کو ایک ساتھ لانے میں مدد کر سکتے ہیں۔اس عظیم تقریب کا حصہ دار ہونے کی وجہ سے ہم معذوروں کے لئے ہندوستان کے اتھلیٹک نظام کو بڑھانے اور اس تک پہنچ آسان بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔