لینڈر پیس اور سابق اداکارہ نفیسہ علی ترنمول کانگریس میں شامل
کلکتہ اکتوبر ۔ممتا بنرجی کے گوا دورے کے موقع پر ہندوستانی ٹینس کھلاڑی اور اولمپک تمغہ جیتنے والے لینڈر پیس نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں گوا میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس کے علاوہ سینئر اداکارہ سماجی و کارکن نفیسہ علی، جنہوں نے 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں جنوبی کلکتہ سے بنرجی کے خلاف مقابلہ انتخاب لڑا تھا نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔لینڈر پیس اگرچہ کلکتہ میں پیدا ہوئے، پیس کے والد گوا کے نژاد ہیں۔ہائی پروفائل کھلاڑی اور اداکار کارکن کی شمولیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترنمول کانگریس گوا میں 2022 کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔