لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پورن کرشن بھٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جموں،نومبر۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے کشمیری پنڈت کے اہل خانہ کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔ایل جی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مہلوک کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں مہلوک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ایل جی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جموں آوانی لواسہ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور دوسرے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایل جی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گھر والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔بتادیں کہ 15اکتوبر کو شوپیاں کے چودھر گنڈ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پورن کرشن بھٹ نامی کشمیری پنڈت پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اُس کی برسرموقع ہی موت واقع ہوئی تھی۔

Related Articles