لوگوں نے ایم سی ڈی کے انتخابات میں عآپ کی جیت کا ارادہ کرلیا ہے: کیجریوال

نئی دہلی، اکتوبر۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جو چاہے کر سکتی ہے، لیکن لوگوں نے کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو جیت دلانے کے لئے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے آج یہاں کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بی جے پی نے غیر متعینہ مدت تک الیکشن ملتوی کرنے کی بہت کوششیں کیں اور انتخابی حلقوں کی حد بندی غلط طریقے سے کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن دہلی کے لوگ بی جے پی کو پھر سے مسترد کرنے والے ہیں۔ شیطانی طاقتیں سچائی اور ایمانداری کو دبانے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے دیکھا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کو اسکول اور اسپتال کی ذمہ داری ملی تو اسکول اسپتال کو اچھا بنایا دیا گیا ۔ اب دہلی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم دہلی کی صفائی کی ذمہ داری ایک بار دیں گے۔ عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ بی جے پی عوام کے مضبوط ارادے کو دبا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس بار گجرات کے لوگ وہاں اس سے الیکشن لڑیں گے۔ یہاں دہلی کے لوگ ان کے 15 سالہ دور حکومت سے ناخوش ہیں اور دوسری طرف گجرات کے لوگ ان کے 27 سالہ دور حکومت سے پریشان ہیں۔ بی جے پی کارپوریشن میں 15 سال سے قابض رہی ہے۔ وہ اپنا ایک کام بتادے ، جو اس نے اچھا کیا ہے۔بی جے پی گجرات میں 27 سال سے حکومت کر رہی ہے۔ وہاں ایک دکھا دے جو انہوں نے اچھا کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے سات سالوں میں کیا اچھا کام کیا ہے، اس کا حساب سڑک پر چلنے والا ایک عام آدمی بھی پیش کردے گا۔

Related Articles