قومی ترانے کی مبینہ توہین کا معاملہ :ممتابنرجی کے خلاف ممبئ کی عدالت کے سمن پر روک

ممبئی ،فروری۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ممبئی میں اپنے دورے کے دوران قومی ترانے کی مبینہ توہین کے معاملے میں مقامی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے سمن پر آج شہر کی سیشن عدالت نے روک لگادی دو فروری کو مقامی عدالت نے بی جے پی کے ایک رضاکار کے زرئعہ دائر کردہ شکایت پر کاروائ کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو دو مارچ کو مجسٹریٹ عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا تھا -شیشن جج راہل روکڑے کے روبرو مجرمانہ معا ملات کی پیروی کرنے والے مشہور وکیل اور این سی پی کے سینئر لیڈر مجید میمن نے عدالت میں ممتا بنرجی کی پیروی کی اور عدالت کو بتلایا کہ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیںں نیز ایک حریف سیاسی جماعت کے رضاکار کے زرئعے داخل کی گئی اس شکایت سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئ ہے انہوں نے قانون کے مختلف نکات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقامی عدالت نے سمن جاری کرکے ممتا کو دو مارچ کو عدالت میں طلب کیا ہے اس عمل پر روک لگائئ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ٢۵ مارچ تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہیکہ ممتا نے اپنے ممبئ دورے کے دوران بالی ووڈ شخصیات اور دیگر کارکنوں اور دانشوروں سے ملاقات کی تھیں اس دوران منعقدہ ایک تقریب میں قومی ترانہ کی نغمہ سرائ کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کی تھی۔ بی جے پی نے ان کے خلاف ممبئ کے ایک تھانے میں شکایت درج کرائ جسکے بعد پولیس نے ایف آئ آر درج کیا تھا۔

Related Articles