فڑنویس نے ڈرگ اسمگلر سے تعلق کے الزامات کی تردید کی
ممبئی ۔ نومبر۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کے روز این سی پی کے ترجمان اور مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک کے ذریعہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف لگائے گئے ڈرگ اسمگلرسے تعلق کے الزامات کی تردید کی۔مسٹر فڑنویس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے بعد وہ ملک کاتعلق انڈرورلڈ کے ساتھ ہونے کا انکشاف کریں گے اورمیڈیا سمیت این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو ثبوت بھیجیں گے۔یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا، ’’تصاویر چار سال پرانی ہیں، جب ریور اینتھیم گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ اس دوران کریٹیو ٹیم نے ان کے اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بہت سی تصاویر لی تھیں ۔ مسٹر ملک نے اس سے پہلے فڑنویس اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیدیپ رانا کی تصویریں شیئر کی تھیں۔ این سی پی لیڈر نے نیرج گنڈے کا نام بھی لیا، جو مسٹر فڑنویس سے تعلق رکھتے ہیں اور زیادہ تر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر میں نظر آتے تھے۔مسٹر فڑنویس نے نیرج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس سے قبل وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیرج گنڈے پر کوئی بھی مجرمانہ معاملہ نہیں ہے۔