فرانسیسی گیانا سے ہندوستانی مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ -24 کا کامیاب لانچ
چنئی، جون ۔ ہندوستانی مواصلاتی سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی-24 کو جمعرات کی صبح یورپی خلائی ایجنسی کے ایئریانے راکٹ کے ذریعے فرانسیسی گیانا کے کوورو سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ ہندوستان کے 24 کو -بینڈکمیونیکیشن سیٹلائٹ کا وزن 4,180 کلوگرام ہے۔ ملک میں ڈی ٹی ایچ کی سہولت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ، اس مواصلاتی سیٹلائٹ کو ملائیشیا کے مواصلاتی سیٹلائٹ میسیٹ -3 ڈی کے ساتھ ایئریانے-5 5A 275 پرواز کی مدد سے مطلوبہ مدار میں رکھا گیا۔ ایریانے اسپیس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئریانے-5 نے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 20 منٹ پر ہندوستان اور ملائیشیا کے مواصلاتی سیٹلائٹس کو لے کر فرانسیسی گیانا کے کوورو سے اڑان بھری اور دونوں سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ ان کے مطلوبہ مدار میں پہنچایا گیا۔ ایئریانے اسپیس ایجنسی کے سی ای او سٹیفن اسرائیل نے کہا کہ یہ 15 واں سیٹلائٹ ہے جسے ہمارے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ ہمیں ایشیا پیسفک سمندر کے دو بڑے ممالک ہندوستان اور ملائیشیا کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔ جی سیٹ -24 چار ٹن کا کو بینڈ لیول کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جسے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) نے نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل ) کے لیے بنایا ہے۔ این ایس آئی ایل اسرو کی تجارتی شاخ ہے۔ اس کی مدد سے ٹیلی ویژن کی نشریات، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کے بہت بہتر معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ این ایس آئی ایل نے اس سیٹلائٹ کو مکمل طور پر میسرز ٹاٹا پلے کو لیز پر دیا ہے جو ڈی ٹی ایچ خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے ٹاٹا اپنے صارفین کو بہتر اور قابل اعتماد سہولیات فراہم کر سکے گا۔