غازی پور: مختار انصاری کے معاون کی 14کروڑ کی ملکیت ضبط
غازی پور:اکتوبر۔ اترپردیش کے ضلع مئو کی صدر سیٹ سے سابق ایم ایل اے مختارانصاری و اس کے معاونین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہورہی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے بدھ کو مختار انصاری گروپ کے اہل رکن گنیش دت مشرا کی 14.2کروڑ روپئے کی ملکیت قرق کردیا۔غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ مختار انصاری گینگ کے رکن گنیش دت مشرا کی 14.20کروڑ روپئے مالیت کی ملکیت پولیس انتظامیہ نے قرق کرلیا ہے۔ صبح پولیس اور محکمہ ریونیو کے دستے نے شری رام کالونی اور چار دیگر مقامات پر موجود جائیدادوں کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا۔قرقی کی کاروائی کے دوران موقع پر خود بوترے کے علاوہ ایس ڈی ایم، سی او، کوتوال سمیت بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی۔ بوترے نے بتایا کہ مختارانصاری و اس کے گروہ سے جڑے لوگوں پر گذشتہ ساڑھےتین مہینوں میں 70کروڑ کی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔ یہ املاک مختار گینگ کے ذریعہ مبینہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعہ سے جمع کیا گیا تھا۔