عوام کے ووٹ کا قرض ترقی کی شکل میں سود سمیت لوٹائیں گے:کیشو
اجودھیا:مئی۔بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مہم کے آخری دن اجودھیا پہنچے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ عوام کا ووٹ بی جے پی پر قرض ہے جسے شہر کی ترقی کر کے سود کے ساتھ واپس کیا جائے گا۔بی جے پی کے میئر امیدوار گریش پتی ترپاٹھی کی حمایت میں روڈ شو کے بعد ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موریہ نے منگل کو کہا کہ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ یہاں رام بھکت رہتے ہیں۔ اور وہ رام بھکتوں کے درمیان کیسے آئیں گے۔اچھا ہے کہ وہ یہاں نہیں آئے یہاں تو کمل کھلنے جارہا ہے۔ڈپٹی سی ایم نے لوگوں سے کہا کہ اجودھیا کی ترقی کے لئے ڈبل انجن کی شکل میں جو ٹریپل انجن کی سرکار دئیے تھے اس کو بنائے رکھیں۔ عوام کا ووٹ بی جے پی پر قرض ہے۔ اور اس کی ادائیگی سود سمیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہ سنتوں کے آشیرواد سے اجودھیا میں پھر کمل کھلنے جارہا ہے۔ اجودھیا دھام کو کمل کے پھول کی طرح کھلانے کے لئے کوئی کمی نہیں رکھیں گے۔