عوام کی تکلیف سے حکومت کو کوئی مطلب نہیں: راہل

نئی دہلی، مارچ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے آخری دور سے پہلے ہی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام عوام کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن پارٹی اس کے خلاف تحریک چلا کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گی۔مسٹر گاندھی نےمنگل کو ٹویٹ کیا، ’ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھا کر مودی حکومت نے ایک بار پھر صاف کر دیا ہے کہ اسے عام لوگوں کی تکالیف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آج ایل پی جی، کل پٹرول ڈیزل‘۔دریں اثنا، کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف الیکشن جیتنا رہتا ہے اور اسے عوام کی حالت زار کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے۔ الیکشن شروع ہونے سے پہلے اس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھا دی۔انہوں نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 108 روپے فی سلنڈر کر دی گئی ہے۔ اب دہلی میں کمرشیل سلنڈر 105 روپے بڑھ کر 2012 اور کولکتہ میں 2015 تک فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش کے ساتھ ساتھ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت اب گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ہار رہی ہے، اس لیے اس نے انتخابات کے آخری مرحلے کا انتظار کیے بغیر قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

Related Articles