عصمت دری کے الزام میں مرچی بابا گرفتار
بھوپال،اگست۔مدھیہ پردیش میں اسمبلی چناؤ کے درمیان کانگریس کی حمایت حاصل کرکے سرخیوں میں آئے مرچی باباکو بھوپال اور گوالیار پولیس نے عصمت دری کے الزام میں مشترکہ کاروائی کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرچی بابا کو کل گوالیار کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔اسے اب بھوپال لے جایا جا رہا ہے۔الزام ہے کہ مرچی بابا نے 17جولائی کو ایک خاتون کوبھوپال کے اپنے ذاتی مکان میں بلایا اور اس کی ساتھ عصمت دری کی۔ الزام ہے کہ مرچی بابا نے خاتون کو حمل ٹھرانے کا جھانسہ دیااور پھر اسے بیہوش کر دیا۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ مرچی بابا نے عصمت دری کے بعد جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔