طلبہ کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہمات چلائیں گے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر،ستمبر , جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں بحال کرنے کی خاطر 18 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہمات چلائی جائیں گی۔انہوں نے ہفتے کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ہم اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تکنیکی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ۔ان کا مزید کہنا تھا: ہمارا مقصد ہے کہ ویکسینیشن میں تیزی لائی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال ہو۔ ہم خصوصی مہمات چلا کر اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن کرائیں گے ۔جب ایک نامہ نگار نے انہیں حال ہی میں وزارت داخلہ میں جموں و کشمیر کے متعلق ہونے والے سکیورٹی اجلاس اور وادی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں پوچھا تو ان کا جواب تھا: آل از ویل (سب ٹھیک ہے) ۔