صدر کی شملہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال

شملہ، اپریل ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے چار روزہ دورے پر منگل کو ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پہنچ گئیں۔گورنر شیو پرتاپ شکلا اور وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے مشوبرا میں واقع کلیانی ہیلی پیڈ پر صدر کا شاندار خیر مقدم کیا۔ صدر کے ہمراہ ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ مرمو کا ہماچل پردیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے خاندان کے ساتھ وہ شملہ کے مشوبرا میں واقع 173 سالہ پرانے راشٹرپتی نواس میں قیام کریں گی اور یہاں کے خوبصورت قدرتی حسن کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں گی۔ وہ پہلی بار اس تاریخی عمارت کو عوام اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان بھی کریں گی۔صدر مرمو کے اعلان کے بعد ملک اور دنیا کے لوگ 23 اپریل سے شملہ کی اس انتہائی خوبصورت عمارت کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔ صدر اس تاریخی وراثت کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا باضابطہ اعلان کریں گی۔صدر جمہوریہ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راکیش گپتا نے کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح مقررہ داخلہ فیس کے ساتھ اس عمارت کو دیکھ سکیں گے۔ آپ اس کی سہولیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ محترمہ مرمو شملہ یونیورسٹی کے 26ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گی۔ صدر مرمو 19 اپریل کو سہ پہر 3.10 بجے یونیورسٹی پہنچیں گی اور 4.20 بجے یونیورسٹی سے واپس آئیں صدر مرمو کے لیے گچھی کی سبزی، راجما مدرا اور سیب کی کھیر پیش کی جائے گی۔ ہماچل ٹورازم کارپوریشن نے کھانے کا جو مینو صدر کے دفتر کو بھیجا تھا، اس مینو کو حتمی شکل دے دیا گیا ہے۔ انہیں چاندی کی چڑھائی ہوئی تھیلیوں میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا پیش کیا جائے گا۔ کچن سے لے کر کھانا سرو کرنے تک عملے کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ یہی نہیں بلکہ آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے بھی یہ ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صدر کے والہانا استقبال کے موقع پر ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا، صدر کے دورے کے منتظر وزیر تعلیم روہت ٹھاکر، لیفٹیننٹ جنرل جے ایس۔ سندھو، چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنجے کنڈو، سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن بھرت کھیڑا اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles