صدر مرمو کریں گی ایچ اے ایل سہولت کا افتتاح

بنگلورو، ستمبر۔صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو منگل کو یہاں ہندوستان ایروناٹک لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی جدید ترین انٹیگریٹڈ کریوجینک انجن مینوفیکچرنگ فیسی لٹی (آئی سی ایم ایف) کا افتتاح کریں گی۔یہ سہولت اسرو کے لیے مکمل راکٹ انجن کی تیاری کو ایک ہی چھت کے نیچے مکمل کرے گی اور ہائی تھرسٹ راکٹ انجنوں کی تیاری میں خود کفیلی کو فروغ دے گی۔ یہ پلانٹ 4500 مربع میٹر کے رقبے میں قائم کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی خلائی لانچ گاڑیوں کے کرائیوجینک ( سی ای 20) اور سیمی کریوجینک (ایس ای2000) انجنوں کی تیاری کے لیے 70 سے زیادہ ہائی ٹیک آلات اور جانچ کی سہولیات موجود ہیں۔سال 2013 میں، ایچ اے ایل میں کریوجینک انجن ماڈیول مینوفیکچرنگ کی سہولت قائم کرنے کے لیے اسرو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔تقریباً 208 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک مربوط کریوجینک انجن مینوفیکچرنگ سہولت (آئی سی ایم آر) قائم کرنے کے لئے 2016 میں مفاہمت نامے میں ترمیم کی گئی تھی۔مینوفیکچرنگ اور اسمبلی کی ضرورت کے لیے تمام اہم آلات کی کمیشننگ مکمل ہو چکی ہے۔ پروسیس پلان کی تیاری، ڈرائنگ اور کوالٹی پلان سمیت پری پروڈکشن کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ ایچ اے ایل مارچ 2023 تک اس ماڈیول کو حاصل کرنا شروع کر دے گا۔

 

Related Articles