صدرجمہوریہ نے اے پی میں نیشنل نیول فیسٹیول میں شرکت کی

حیدرآباد, دسمبر۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اے پی میں نیشنل نیول فیسٹیول میں شرکت کی۔صدرجمہوریہ کاجلیل القدر عہدہ سنبھالنے والی مرمونے پہلی مرتبہ جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وشاکھاپٹنم میں شاندار نیشنل نیول فیسٹیول میں شرکت کی۔ نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈیء اور اعلیٰ فوجی عہدیدار اس تقریب میں شریک تھے۔ صدرجمہوریہ جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہیں، خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچیں جہاں سے وہ نیول ایراسٹیشن آئی این ایس دیگاروانہ ہوئیں۔انہوں نے، ایسٹرن نیول ہیڈکوارٹرس میں کچھ وقت آرام کیا اوربعد ازاں راماکرشنا ساحل پہنچیں جہاں انہوں نے ہندوستانی افواج کی فوجی مشقوں کا افتتاح انجام دیا۔ان تقاریب میں وزیراعلی جگن موہن ریڈی، گورنر وشوابھوشن ہری چند ن بھی شریک تھے۔

Related Articles