صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے تلنگانہ کے بھدراچلم کی مندر میں پوجا کی

حیدرآباد، دسمبر۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے تلنگانہ کے بھدراچلم کی مندر میں پوجا کی۔ان کے ساتھ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن بھی موجود تھیں۔صدرجمہوریہ، اے پی کے راجمندری سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھدراچلم پہنچیں۔ وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ وزیرٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے ان کا استقبال کیا۔مندر کے پجاریوں نے ان کاروایتی انداز میں استقبال کیا۔پوجا کی تکمیل کے بعد پجاریوں نے ان کو آشیرواد دیا۔بعد ازاں مرمو نے مندر کے احاطہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ 41کروڑروپئے کے کاموں کے سنگ بنیاد رکھا۔

Related Articles