صدارتی انتخابات:اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے خط لکھ کر ترنمول کانگریس سے حمایت کی اپیل کی

کلکتہ ،جولائی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو خط لکھ کر آئندہ صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو ہفتہ کو ریاست آ رہی ہیں۔ وہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز سے ملاقاتیں کریں گی۔ شوبھندو ادھیکاری نے مرمو کو صدارتی انتخابات کیلئے موزوں امیدوار بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخاب جیت جاتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی قبائلی خاتون صدر ہوں گی۔ وہ مشرقی ہندوستان کی پہلی خاتون صدر بھی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی حکمراں جماعت این ڈی اے امیدوار کی حمایت کرے۔ اس سے قبل ایک تقریب میں ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگرحکمراں جماعت ہمارے سامنے اپنی تجویز رکھتی تو ہم مرمو کے نام پر اتفاق کرتے۔دیگر اپوزیشن جماعتیں اس پر غور بھی کرتیں۔متفقہ امیدوار ملک کیلئے بہترہوتا۔اس سے قبل اے پی جے عبدالکلام کے نام اپوزیشن جماعتوں نے اعتراف کیا ہے۔ بی جے پی صرف فون پر ہمارے خیالات جاننا چاہتی تھی۔ انہوں نے اپنی رائے نہیں دی۔ وسیع تر مفاد میں، میں ہمیشہ ایک متفقہ امیدوار کو پسند کرتا ہوں۔

Related Articles