شیو راج نے سیلاب سے متاثرہ میں امدادی رقم تقسیم کی

بھوپال، اگست۔ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج بدیشا ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ مکانات اور گھریلو سامان کے لیے 11کروڑ3 لاکھ سے زیادہ کی امدادی رقم سنگل کلک کے ذریعے تقسیم کی ۔مسٹر چوہان نے یہاں وزرات سے یہ رقم تقسیم کی۔ اس درمیان انھوں نے ریسکیو ملازمین کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ اتنے شدید سیلاب میں بھی جلد بازی اور حوصلے کی وجہ سے کوئی جان نہیں جانے دی۔ جتنا ہو سکا سب نے مل کر کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وزیر انچارج نگرانی کریں۔ سروے میں کوئی بھی اہل شخص نہ چھوٹے۔ جن کا نقصان ہوا ہے ان کی فہرست پنچایت بھون یا مناسب جگہوں پر لگائی جائے۔انھوں نے ہدایت دی کہ تمام متاثرہ اضلاع میں جن افراد کے مکانات پوری طرح سے گر گئے ہیں ان کے مکانات تعمیر ہونے تک عارضی انتظامات کیے جائیں۔

 

Related Articles