شیوراج نے کلکٹر-کمشنر کانفرنس میں کئی اہم امور کا جائزہ لیا
بھوپال، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کلکٹر-کمشنر کی کانفرنس میں کئی اہم موضوعات کا جائزہ لیا۔سرکاری معلومات کے مطابق مقامی وزارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس کانفرنس میں مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ کانفرنس لوگوں کو اچھی حکمرانی دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ترقی، عوامی بہبود، اسکیموں کا بہتر نفاذ اور ہر کسی کو بغیر کسی پریشانی کے سروس کا فائدہ ملنا چاہیے۔ ایسا ماحول بنائیں کہ جرائم پیشہ مافیا تباہ ہو جائیں۔امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان نے کہا کہ ماحول کو خراب کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جانی چاہئے۔ ڈاکوؤں کو بالکل پنپنے نہ دیں۔ مسٹر چوہان نے مجرموں کو سزا دلانے میں بہتر کام کرنے کے لیے رائسین، دتیا، بھنڈ، شہڈول اضلاع کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ لینڈ مافیا کے خلاف مہم کے تحت گزشتہ دو ماہ میں 558 کروڑ روپے کی 557 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔ مسٹرچوہان نے کہا کہ ہر ضلع کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے ضلع کو صفائی میں بہتر درجہ ملے، اسے ایک عوامی تحریک بنائیں۔ سروے میں اضلاع کی درجہ بندی بھی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کانفرنس میں سوچھ سرویکشن-2022 کی تیاری، شہری سڑکوں کی دیکھ بھال اور شہری علاقوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا جائزہ لے رہے تھے۔مسٹر چوہان نے دھان کی خریداری کابھی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے دتیا میں دھان کی خریداری کے کام کو منظم کرنے، اتر پردیش سے آنے والے کرانتی دھان کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر گھر جل گرام کی جسمانی تصدیق 31 جنوری 2022 تک کر لی جائے۔ گرام سبھا کا اہتمام کریں اور حکومت ہند کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ سرٹیفکیٹ، تصاویر اور ویڈیوز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں۔