شیوراج نے ودیشہ میں میڈیکل کالج کا معائنہ کیا
ودیشہ، نومبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اٹل بہاری واجپائی سرکاری میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے اس دوران اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے معائنہ کے دوران زیر علاج مریضوں کی مزاج پرسی بھی کی۔ ودیشہ میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین شیام سندر شرما کی والدہ آنجہانی رام بیٹی شرما کے انتقال پر کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔