شیوراج نے اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا

بھوپال، دسمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مسٹرچوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پرخراج عیقدت پیش کیا۔ سیاست کے اجات شترو، نظریات سے مالا مال اٹل جی آزادی سے پہلے انگریزوں سے لڑتے ہوئے اور آزادی کے بعد ایمرجنسی کے دوران بھی جیل گئے۔ انہوں نے نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کے خیالات آج بھی اتنے ہی متعلقہ اور مفید ہیں۔اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے ایک مثالی اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔

Related Articles