شیوراج نے اونتی بائی لودھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
بھوپال، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ویرانگنا اونتی بائی لودھی کی برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ مسٹرچوہان نے ان کے تعاون کوبھی یاد کیا۔سرکاری معلومات کے مطابق رانی اونتی بائی لودھی 1857 کے انقلاب میں سرگرم تھیں اور ریوانچل میں تحریک آزادی کی محرک بنیں۔ انہوں نے انگریزوں سے مسلسل جدوجہدکی۔ انگریزوں کو ان کی ہمت کے آگے جھکنا پڑا، جس کی وجہ سے منڈلا اور رام گڑھ ریاست آزاد ہو گئی۔ انگریزوں نے ناگپور سے رام گڑھ کی طرف فوجیں بھیجیں۔ رانی اونتی بائی کی فوج برطانوی فوج سے بہت چھوٹی تھی۔ انگریز فوج نے محاذ پر ڈٹی رانی اونتی بائی کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ مجبوررانی نے اپنے سینے میں خنجر گھونپ کر جان دے دی۔انہوں نے انگریزوں کے ہاتھوں مرنے کے بجائے باعزت متبادل کا انتخاب کیا۔ رانی اونتی بائی نے اپنی رعایا کے تحفظ کے لیے خود کو قربان کر کے آزادی کے شعلے کو روشن کرنے کا کام کیا۔ مرکزی حکومت نے 20 مارچ 1988 کو رانی اونتی بائی کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔