شندے نے مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دیوس پر لوگوں کو دی مبارکباد

اورنگ آباد ستمبر۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ہفتہ کو مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دیوس (آزادی کی تحریک کے دن) کی سالگرہ کے موقع پر شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے اور قومی پرچم لہرایا۔
مسٹر شندے نے سب سے پہلے لوگوں کو مبارکباد دی اور یہاں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے سدھارتھ باغ میں مراٹھواڑہ خطہ کے مجاہد آزادی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ جنہوں نے اس خطہ کو نظام کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے خوشی خوشی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔مراٹھواڑہ خطہ نے 17 ستمبر 1948 کو آنجہانی سوامی رامانند تیرتھ اور دیگر سینئر مجاہدین آزادی کی قیادت میں ساتویں نظام حکمراں میر عثمان علی سے آزادی حاصل کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھگت کراد، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانیو اور مقامی ایم ایل اے اور دیگر معززین موجود تھے۔ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کیمپس میں ’’مکتی سنگرام دیوس‘‘ کے موقع پر بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ اور مختلف سرکاری دفاتر، اسکولوں، کالجوں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔اگرچہ ملک نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی، لیکن حیدرآباد، کشمیر اور جوناگڑھ جیسی کچھ ریاستوں پر روایتی سیاست دانوں کی حکومت تھی۔ ان دنوں مراٹھواڑہ، تلنگانہ اور کرناٹک کے کچھ حصے نظام حیدرآباد کے تحت آتے تھے۔سوامی رامانند تیرتھ کی قیادت میں ریاست کے مجاہدین آزادی نے ریاست حیدرآباد سے مراٹھواڑہ کے خطے کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ 17 ستمبر 1948 کو مراٹھواڑہ کی آزادی سے قبل 13 ستمبر 1948 کو پولیس کی کارروائی میں کئی مجاہدین آزادی کو شہید کر دیا گیا تھا۔ مراٹھواڑہ کو اس وقت آزادی ملی جب ریاست حیدرآباد کے حکمران نظام نے مرکزی حکومت کی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

 

Related Articles