شاہ نے تریپورہ میں 51 شکتی مندر پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی

اگرتلہ، مارچ۔مرکزی وزیر امت شاہ نے منگل کو تریپورہ کے گومتی ضلع کے ادے پور میں 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ماتا تریپوریشوری مندر یاترا کی بحالی اور روحانی ورثہ کو فروغ دینے کی مہم (پرساد) پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو بھی ان کے ساتھ تھے۔ مسٹر امیت شاہ نے مندر میں پوجا کرنے سے پہلے چاندی کا دروازہ کھولا۔مرکزی وزارت سیاحت نے مندر کے احاطے میں تزئین و آرائش اور سہولیات کی تعمیر کے لیے 44 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے۔ ریاستی حکومت نے 14.22 ایکڑ اراضی دی ہے جس میں تمام 51 طاقتوں کے دیوتاؤں کو قائم کیا جائے گا۔مندر کی انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ میٹنگ میں مسٹر شاہ نے صرف احاطے میں ہی 51 شکتی دیوتاؤں کو قائم کرنے کے ریاستی حکومت کے اقدام کی ستائش کی۔ اس کام سے ریاست میں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور عقیدت مند ایک ہی جگہ پر تمام دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل کرسکیں گے۔ریاستی حکومت نے ماتا تریپوریشوری مندر کے قریب ادے پور کے پھول کماری گاؤں میں تمام 51 شکتی پیٹھ مندروں کی تعمیر کا خیال پیش کیا تھا۔ہندو افسانوں کے مطابق ایشیا میں 51 مقامات پر شکتی پیٹھ کے مندر ہیں۔ ان 51 شکتی پیٹھوں میں سے 38 ہندوستان میں، چھ بنگلہ دیش میں، تین نیپال میں، دو پاکستان میں اور ایک ایک تبت اور سری لنکا میں ہیں۔

 

Related Articles