شاہ جگن نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی،ستمبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتوار کو لیجنڈری تلگو اداکار اور سابق مرکزی وزیر اُپل پتی وینکٹا کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر راجو کا آج علی الصبح حیدرآباد تلنگانہ کے اے آئی جی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا، "یہ جان کر افسوس ہوا کہ تیلگو سنیما کے پیارے اسٹار اور سابق مرکزی وزیر یو کرشنم راجو گارو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے لاکھوں دلوں کو جیت لیا اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کیا۔ ان کے انتقال نے ہمارے تیلگو سنیما میں ایک گہرا خلا چھوڑ دیا ہے۔ میری تعزیت.”مسٹر ریڈی نے ٹویٹر پر کہا، "سابق مرکزی وزیر اور معروف فلمی اداکار، باغی اسٹار کرشنم راجو کے انتقال پر دکھ ہے۔ بطور اداکار اور سیاسی رہنما عوام کے لیے ان کی خدمات یادگار ہیں۔ مسٹر کرشنم راجو کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے۔

Related Articles