سی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ کے گورنر کا حلف لیا

رانچی، فروری ۔جھارکھنڈ کے نئے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو آج یہاں عہدے کا حلف دلایا گیا۔مسٹر رادھا کرشنن کو آج گورنر ہاؤس کے برسا منڈپ میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے ریاست جھارکھنڈ کے گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔ قبل ازیں چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ نے گورنر کی تقرری سے متعلق وارنٹ کو پڑھ کر سنایا۔چیف منسٹر ہیمنت سورین، تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تملیسائی سندرراجن، مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن، جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رابندر ناتھ مہتو، ریاستی کابینہ کے ارکان، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج صاحبان، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، انتظامیہ اور پولیس سروس کے سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔حلف لینے کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میں ریاست کی ترقی کے لیے پرعزم رہوں گا، ترقی کے بغیر ریاست میں غربت کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ترقی کے لیے مختلف انفراسٹرکچر، آبپاشی، پینے کے پانی کی فراہمی، تعلیم اور رہائش وغیرہ کے شعبے میں وسیع پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔

Related Articles