سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ نے تریپورہ میں منصفانہ انتخابات کے لیے سی ای سی سے مداخلت کا مطالبہ کیا

اگرتلہ، فروری۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سندوش کمار پی نے منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر پر زور دیا کہ وہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ تری پورہ میں 16 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مسٹر سندوش کمار نے آج الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی طرف سے جنوبی تریپورہ کے سنتیربازار اسمبلی حلقہ میں سی پی آئی کارکنوں پر حملے اور تشدد کا سلسلہ گزشتہ چند دنوں سے جاری ہے جہاں سے سی پی آئی کے امیدوار ستیہ جیت ریانگ بایاں محاذ اور کانگریس امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔معاملہ سی ای او کے سامنے بھی لایا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تشدد جاری ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔مسٹرسندوش کمار نے کہا، ‘بی جے پی کے کارکنان ہماری پارٹی کے کارکنوں اور سی پی آئی امیدوار کے نامزد پولنگ اور گنتی ایجنٹوں کے گھروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ بی جے پی کارکن تشدد کا سہارا لے سکتے ہیں اور ہمارے ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک پہنچنے سے روکنے کی دھمکی دے سکتے ہیں۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) اور کانگریس نے بھی بی جے پی کے خلاف ایسی ہی شکایات کے ساتھ ای سی آئی سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے پوری ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات اور امتناعی احکامات نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles