سیتا رمن نے مالی استحکام اور عالمی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی، مئی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مالیاتی استحکام اور ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی میٹنگ میں مالی صورتحال اور عالمی اقتصادی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مسز سیتا رمن کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور بھگوت کشن راؤ کراڈ کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس، حکومت کے چیف اکنامک ایڈوائزر، سیبی کے چیئرمین، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ وزرات خزانہ کے سینئر افسران موجود تھے۔اقتصادی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ مالی استحکام کے مدنظر عالمی اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے اپنے گاہک کو جانیں (کے وائی سی) کو آسان بنانے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے ان عوامل پر بھی تبادلہ خیال کیا جو معاشی تناو کی صورت میں فوری معلومات فراہم کرتے ہیں۔